ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹی 20کوچ بنے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم ا سمتھ

ٹی 20کوچ بنے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم ا سمتھ

Wed, 23 Aug 2017 22:05:14  SO Admin   S.O. News Service

جوہانسبرگ،23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اوربلے بازگریم اسمتھ اس سال پہلے ٹی 20گلوبل لیگ میں کوچ کے طور پرنظرآئیں گے جو اس سال نومبر میں منعقد ہوگا۔اسمتھ کو بینونی زلمی کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، جو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں میں سے ایک ہے۔تین سال پہلے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے والے36سال کے ا سمتھ کاکوچنگ کایہ پہلا تجربہ ہوگا۔اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے لئے 117ٹیسٹ، 197اوورز اور 33ٹی 20میچز کھیلے ہیں۔اسمتھ 109 ٹیسٹ میں افریقی ٹیم کے کپتان رہے، یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ابھی تک کسی کپتان نے 100ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کااعدادوشمارنہیں چھوا ہے۔  کپتان کے طورپرسب سے زیادہ((53جیت انہیں کے نام ہے۔


 


Share: